اسلام آباد (نیوزڈیسک) ریسکیو 15 پر جھوٹی کال نے وفاقی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں ۔ جائے وقوعہ پر جھوٹ ثابت ہونے کے باوجود پولیس خاموش واپس لوٹ آئی۔ گزشتہ روز کھنہ ڈاک کی طاہرہ نامی لڑکی نے ون فائیو پر کال کی ان کے بہنوئی نے ان کی بہن پر تیزاب پھینک دیا ہے جس سے وہ برے طریقہ سے جھلس گئی ہے تھانہ کورال کے ایس ایچ او چودھری عبدالمجید دس دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پہنچے تو کوئی تیزاب کا واقعہ پیش نہ آیا طاہرہ نامی لڑکی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے بہنوئی نے واش روم میں پڑے تیزاب کو ہم پر پھینکنے کی دھمکی دی تھی جس پر انہوں نے کال کی ہے ،پولیس لڑکی کے بہنوئی کیخلاف بغیر کارروائی کے خاموشی سے واپس آ گئی ۔