اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پا نا ما لیکس کا شور زور پر ہے کپتا ن اس کا حل کیسے چا ہتے ہیں ۔ سپر یم کو رٹ کے چیف جسٹس کے نیچے ایک انکوائر ی کمیٹی بنے اس کے علا وہ پا رلیما نی کمیٹی کیا کر نے گی ۔
عمران خان نے صاف کہہ دیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر صرف چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قبول ہے، پارلیمانی کمیٹی نے پہلے کیا کیا؟ جو اب کرے گی۔عمران خان نے کراچی میں قانون کے رکھوالوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔چیئرمین تحریک انصاف پنجاب حکومت پر بھی خوب گرجے، بولے کہ پولیس سیاسی ہے اسی لئے آج اس کی جگہ فوج سے مدد لینا پڑی۔کپتان کا کہنا تھا کہ یہ نا سمجھا جائے کہ دہشتگردی ختم ہوگئی ہے، اصل صورتحال آئی ڈی پیز کی واپسی کے بعد واضح ہوگی۔
کس کی سر براہی میں کمیشن قبول کرنا ہے عمران خان کا واضح اعلان
21
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں