لاس اینجلس(نیوزڈیسک)ہالی وڈ کے سینئر اور مقبول اداکار کرسٹوفر والکن نے کہا ہے کہ ان کےلئے بڑھاپا کسی صدمے سے کم نہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ان کےلئے بڑھاپا ایک صدمے کے طور آیا ہے کیونکہ وہ دل سے خود کو اب بھی جوان محسوس کرتے ہیں ¾انھوں نے کہا کہ خود کو تصاویر میں بڑھتی عمر والا مرد دیکھنا ان کےلئے ایسے ہے جیسے یہ میں نہیں ہوں کیونکہ مجھے خود کو بوڑھا دیکھنا پسند نہیں ے،انھوں نے کہا کہ میری ہر سالگرہ بڑی چیز ہوتی ہے لیکن خود کو بڑی عمر میں جاتے دیکھ کر مارے صدمے کے میرے ہاتھ سن ہو جاتے ہیں۔