ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نامور ہدایت کار کبیر خان کی فلم میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی فلم نگری کے سلو بھائی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں تاہم اب ان کی خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نامور ہدایت کار کبیرخان کی فلم ٹیوب لائٹ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس کے بعد سلو میاں اور کبیرخان کی بھی ایک ساتھ تیسری فلم ہوگی ¾ فلم کی کہانی 1960 کے زمانے پر مشتمل ہے، جس کی شوٹنگ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ فلم میں مصروفیت کے باعث جولائی یا اگست میں شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں امریکا میں قیام پذیر ہیں جہاں فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ بھارت آئیں گی۔