کراچی(نیوز ڈیسک) ایان علی کو ایئرپورٹ پرپھرامیگریشن حکام نے دھرلیا،ماڈل ایان علی ایک بارپھرمایوسی کے ساتھ ائیرپورٹ سے واپس گھرروانہ امیگریشن حکام نے دبئی جانے سے روک لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ماڈل ایان علی ای سی ایل سے اپنانام خارج ہونے کے بعدبدھ کے روزدبئی روانگی کے لئے کراچی ائیرپورٹ پہنچیں تاہم ائیرپورٹ پرامیگریشن حکام نے انہیں روک لیاجس پرایان علی نے کہاکہ ان کانام اب ای سی ایل سے نکالاجاچکاہے جس پرامیگریشن حکام نے کہاکہ ای سی ایل میں نام نہیں لیکن وزارت داخلہ نے جانے کی اجازت نہیں دی ہے اس لئے آپ بیرون ملک نہیں جاسکتیں جس پرماڈل ایان علی واپس اپنے گھرروانہ ہوگئیں