اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ پانامہ لیکس میں حکمران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،یہ اتنی بڑی حکومت ہے کہ اس کے خلاف سازش پانامہ میں ہورہی ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ پانامہ لیکس میں جوکچھ سامنے آیایہ ایک ملک کے سربراہ کاکیس ہے اورحکمران اس کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کاحامی ہوں اگریہ کمیشن بنتاہے توتمام سیاسی جماعتیں چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت اسے سازش قراردے رہی ہے کیایہ اتنی بڑی حکومت ہے کہ اس کے خلاف پانامہ میں سازش ہورہی ہے حکومت اپنے لئے خودمشکلات پیداکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی سے خیبرتک ملک آگ اورخون میں نہارہاہے ،میں پنڈی اسلام آبادمیں جلدانتخابات کی آوازیں سن رہاہوں قوم ملک میں شفاف انتخابات کی تیاری کرے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف لندن میں مے فیئرفلیٹس کی ملکیت سے انکاری ہیں لندن جاؤں گاتو مے فیئرفلیٹس میں ہی رہوں گا،ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف نے رائے ونڈکارخ کیاتوعمران خان کے ساتھ ہوں گا