کراچی (نیوز ڈیسک) دس سال تک پیپلزپارٹی سندھ کے صدر رہنے والے قائم علی شاہ کی جگہ نئی قیادت لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،جب کہ سندھ میں تنظیم نو کے حوالے سے پی پی کی بھرپور سرگرمیاں جاری ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان قیادت کو سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا، جیالوں کی تیسری نسل پیپلز پارٹی کی قیادت کا بوجھ سنبھالے گی۔بلاول بھٹو زردای کے فیصلے کے مطابق سندھ سمیت ملک بھر میں تنظیم نو کیلئے مہم شروع کردی گئی ہے، دس سال تک پیپلزپارٹی سندھ کے صدر رہنے والے قائم علی شاہ کی قیادت کے دن بھی اب پورے ہونے کو ہیں۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے قیام کو نصف صدی ہوگئی،جس کے بعد پچاس برس کی پارٹی میں نئی نسل کے جیالے تین ماہ میں آگے لائے جائیں گے۔ سیاسی حلقوں میں بلاول بھٹو کا یہ فیصلہ بڑا فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔