اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

جاپانی جامعات کے دروازے پاکستانی نوجوانوں کے لئے کھلے ہیں، جاپانی سفارتکار

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوزڈیسک) جاپانی سفارتکار متسوکائی توسا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور تخلیقی ذہن کے مالک ہیں جاپانی جامعات کے دروازے پاکستانی نوجوانوں کے لئے کھلے ہیں، جاپان میں 2 لاکھ غیرملکی طالبعلموں میں بدقسمتی سے پاکستانی نوجوانوں کی تعداد بہت کم ہے، پاکستانی نوجوانوں کوجاپانی اسکالرشپس کی آفرز سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔وہ جامعہ سندھ میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے، ’’جاپان میں تعلیم‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد جاپانی المنائی ایسوسی ایشن ’’ماپ‘‘ کے سندھ چیپٹرکی طرف سے کیا گیا تھا۔کراچی میں جاپانی قونصل خانے کے اطلاعات و ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر متسوکائی توسا نے کہا کہ جاپانی حکومت اور جامعات ہر سال فراخدلی سے اسکالر شپس آفر کرتی رہتی ہیں پاکستانی نوجوان جیسا کہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اپنے آپ کو جاپان میں منوا چکے ہیں اس لیے ان کو ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئیے، جامعہ سندھ کے نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر عبدالرسول عباسی نے جاپانی سفارتکار اور حکومت کی طرف سے پاکستانی نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا، سیمینار میں جاپانی المنائی ایسوسی ایشن ’’ماپ‘‘ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر وزیر علی بلوچ، سیکریٹری ڈاکٹر خان محمد بروہی اور پروفیسر ڈاکر انیلا ناز سومرو نے بھی خطاب کیا اور شرکاء کو ان کے جاپانی جامعات میں گزارے ہوئے وقت اور تجربات میں شریک کیا اور ان کو اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا، سیمینار میں جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جاپانی اسکالر شپس کے بارے میں معلومات حاصل کی۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…