کراچی (نیوزڈیسک) سٹی کورٹ کراچی میں اقدام خودکشی کے ملزم نے ایک بار پھر موت کو گلے لگانے کی کوشش کی مگر اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی ، سٹی کورٹ کے ایف بلاک کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر جانے دینے کی کوشش کرنے والے ملزم ہاشم کو موت تو نہ آئی مگر جسم پر اتنے زخم آئے کہ اسے ہسپتال داخل کرانا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق اقدام خودکشی کے ملزم ہاشم جو پہلے بھی خودکشی کی کوشش کر چکا ہے ، کو کیس کی سماعت کیلئے عدالت میں لایا گیا تھا ۔ اسی دوران جب ملزم کو کیس کی سماعت کیلئے کمرہ عدالت میں لایا جا رہا تھا تو اس نے ایف بلاک کی دوسری منزل سے اچانک چھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اسے فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔