لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لیے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کو وزارت کامرس سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے مقامی پروڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ جہاں بھارتی فلمیں نوجوان میں160160 بے رواروی کا باعث بن رہی ہیں وہاں ملکی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فلموں کی نمائش موشن پیکچرز آرڈیننس 1979 ء اور گھروں میں نمائش امپورٹ پالیسی 2013 ء کے160 خلاف وزری ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔تاہم عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کو وزارت کامرس سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔