کراچی (نیوزڈیسک)بھوجا ایئرلائن طیارہ حادثے کو 4سال بیت گئے ہیں ۔20اپریل 2012 کو بھوجا ائیر لائن کا بدقسمت طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 127 زندگیوں کی ڈور ٹوٹ گئی تھی۔بھوجا ائیر لائن کے طیارہ نے اپنا افتتاحی سفر کراچی سے اسلام آباد کی جانب شروع کیا۔ مگر بدقسمتی نے منزل سے پہلے ہی طیارے کو آلیا ۔حادثہ کا شکار ہونے والے اس طیارے میں عملے سمیت127 افراد شامل تھے۔ جن میں سے گیارہ بچے تھے ۔ نیٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ طیارہ گرنے کی رپورٹ میں پائلٹ کو حادثے کا ذمے دار قرار دیا گیا۔رپورٹ میں حادثے کی چار وجوہات بتائی گئی تھیں جس میں کریو کی تربیبت میں کمی،پائلٹ کا آٹو میٹیڈ طیارہ اڑانے کا تجربہ نہ ہونابھی شامل تھا۔