اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے پاکستان بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منصوبہ بندی کر لی

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے پاکستان بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تمام پبلک سکولوں میں گریڈ ایک سے پانچ تک کے طلبہ کو ’ناظرہ قرآن ‘پڑھایا جائے گا جبکہ گریڈ چھ سے گریڈ 10کے طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی مکمل تعلیم دی جائے گی ۔وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے یہ باتیں الھدیٰ انٹرنیشنل سکول کی جانب سے پاک چین دوستی سینٹر میں منعقدہ چوتھے سالانہ ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیں۔وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے ذریعے تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے ۔اس موقع پر وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے بچوں کی تعلیم کی ضرورت اور اور ان کی تحقیق اور مختلف مضامین اور فیلڈزمیں گہرے مطالعے اور آئیڈیاز متعارف کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے پر بھی زور دیا ۔ ایس ڈی جیز کے بارے میں وزیر مملکت نے بتایا کہ ڈراپ آؤٹ کی شرح کم ہو رہی ہے اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں تعلیمی منظرنامہ بہتر ہو رہا ہے اور ہم سب کو مل کر اس کو بہتر بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ وزیر مملکت نے پاکستان کے نوجوانوں کی تعلیم میں نجی سکولوں کے کردار کو سراہا۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…