کراچی(نیوز ڈیسک ) موسمیات کی جانب سے کراچی میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کراچی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو ہوشیار کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین سے چار روز شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی بائیس سے چوبیس اپریل تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ محکمہ موسیمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کیلئے شہریوں کو الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسیمیات کے مطابق آئندہ چار تک جنوب مغرب سے چلنے والی ہوائیں بند ہو جائیں گئیں، جب کہ شمال مغرب بلوچستان سے خشک اور شدید گرم ہوائیں شہر کو لپیٹ میں رکھیں گی، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ دنوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب برتے اور باہر نکلتے وقت پانی اور رومال، چھتری کا استعمال کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔