کراچی(نیوز ڈیسک)رینجرز اور پولیس مشترکہ تحقیقات کرینگے،دہشتگرد ضرور پکڑے جائینگے،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ عوام کسی خوف کا شکار نہ ہوں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشتگردبچ نہیں سکیں گے،واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،رینجرز اور پولیس مشترکہ تحقیقات کرینگے۔انہوں نے جائے وقوعہ کے دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے اپنے حق کا فرض ادا کیا ہے،دہشتگرد ضرور پکڑے جائینگے۔اس سے پہلے بھی کئی واقعات ہوئے ہیںدہشتگرد بھی پکڑئے ہیں۔انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ واقعے سے متعلق معلومات رینجرز اور پولیس کو فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔