ممبئی (نیوزڈیسک)انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں باضابطہ طور پر ’ناقابل یقین بھارت‘ کا برانڈ سفیر بننے کی کبھی بھی دعوت نہیں دی گئی تھی۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ میڈیا پر ان کے ناقابل یقین بھارت کے برانڈ سفیر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی بات درست نہیں پاناما پیپرز کے معاملے میں امیتابھ کا نام سامنے آنے کے بعد سے میڈیا میں مسلسل خبریں آ رہی تھیں کہ انہیں ناقابل یقین بھارت کا برانڈ سفیر بنانے کا فیصلہ مرکزی حکومت نے فی الحال ٹال دیا ہے۔پاناما لیکس پر امیتابھ نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ میڈیا اب بھی مجھ سے اس معاملے میں سوال پوچھ رہا ہے ¾میں ان سے شائستہ طور سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ یہ سوال حکومت ہند سے پوچھیں جہاں قانون پر عمل کرنے والے ایک شہری کے طور پر میں نے اپنی بات رکھ دی ہے اور آگے بھی رکھوں گا۔امیتابھ نے کہا کہ میں اپنے پرانے بیان پر قائم ہوں کہ اس معاملے میں میرے نام کا غلط استعمال ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کو 1993 میں کم از کم چار آف شور کمپنیوں کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا جو برٹش ورجن آئی لینڈ اور بہاماز میں رجسٹرڈ ہیں۔