ممبئی (نیوزڈیسک) پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد امیتابھ بچن کو حیرت انگیز بھارت مہم کا سفیر بنانےکا فیصلہ تعطل کا شکار ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو بھارتی سیاحت کو فروغ دینے کےلئے انکریڈیبل انڈیا مہم کا سفیر بنانے کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ امیتابھ بچن کو سفیر بنایا جانا تھا ، تاہم پاناما کی وجہ سے امیتابھ بچن کو کلین چٹ نہیں دی گئی ۔واضح رہے کہ بالی وڈ میں امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے کا نام پاناما لیکس میں آیا ہے جنہوں نے ٹیکس سے بچنے کےلئے آف شور کمپنیاں بنائی ہیں ۔