اسلام آباد(نیوز ڈیسک )یو م تا سیس پر عمران خان نے رہنما ئو ں کو ہدایت جا ری کر دی .تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ چئیرمین عمران خان نے پارٹی کے سینئیر رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ یوم تاسیس میں بھرپور شرکت کریں۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملک بھر سے کارکنوں کو بھی ایف نائن پارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان نے سینئیر رہنماؤں کو کہاہےکہ کارکنوں کو ایف نائن پارک لانے کے لیے انتظامات کریں۔ عمران خان نے مزید یہ بھی ہدایت دی ہے کہ یوم تاسیس پرامن اور باوقار طریقے سے منایا جائے۔ذرائع نے دعوی کیاہےکہ عمران خان یوم تاسیس پرایک اہم اعلان بھی کریں گے۔