ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے گھر بسانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے ، شادی کے بعد بالی ووڈ کو خیر با کہہ دینگی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے گھر والے ان کےلئے دلہا تلاش کر رہے ہیں خود تمنا بھاٹیہ بھی گھر بسانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔تمنا بھاٹیہ شادی سے پہلے اپنے تمام پروجیکٹس مکمل کروانا چاہتی ہیں۔ تمنا بھاٹیہ نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ابھی ان کا شادی کا کوئی پلان نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ان کا سارا دھیان پانے کام پر ہے۔