ممبئی(نیوزڈیسک) شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم فین نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے اور ریلیز کے پہلے ہی دن وہ 2016 میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بھی بن گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فین نے شاہ رخ سے پوچھا کہ ان کے بیٹے نے فلم دیکھ کر کیا کہا تو شاہ رخ نے بتایا ابرام نے فلم کو بہت انجوائے کیا اور وہ مسلسل یہی کہے جارہا تھا اتنے سارے پاپا، اتنے سارے پاپا ¾انھوں نے بتایا کہ ابرام فلم کا اختتام دیکھ کر تھوڑا ڈسٹرب ہوگیا تھا کیوں کہ اس کے پاپا بہت شدید لڑائی کر رہے تھے اس لیے ابرام پریشان ہوگیامنیش شرما کی ہدایات میں بننے والی فلم فین میں شاہ رخ خان نے سپر اسٹار آریان کھنہ اور ان کے فین گورو کا کردار ادا کیا امریکی جریدے فوربس کے مطابق پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق شاہ رخ خان کی اس نئی فلم نے پہلے دن لگ بھگ 2 کروڑ روپے کمائے تھے۔