اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آ رمی چیف نے اپنے بیان میں قوم کے دل کی آواز بیان کی ہے، جنرل راحیل شریف کے بیان کی ٹائمنگ بہت اہم ہے،حکومت نے محکموں میں چن چن کر اپنے لوگ لگائے ہیں، آئندہ چند ماہ فیصلہ کن ہوں گے۔منگل کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ آرمی چیف نے اپنے بیان میں قوم کے دل کی آواز بیان کی ہے ،آرمی چیف کی جانب سے بلا امتیاز احتساب اور کرپشن کے خاتمے کی بات کر کے قوم کی سوئی ہوئی امید کو جگا دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے پاس چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں، امید ہے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کمیشن بنے گا، یہ مسئلے کا اصل حل ہے باقی سب تقریریں ہیں۔