اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے لندن علاج کے دوران کیا کرکے واپس آئے،ڈاکٹر طاہر القادری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کرپشن کے خاتمے اور بلا تفریق احتساب کے آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مدد گاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے ،عوام کی جان دہشتگردوں اور مال کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے،آپریشن ضرب عضب کی طرح کرپٹ عناصر کے خلاف ضرب غضب ناگزیر ہو گئی ، کرپٹ حکمران ایک دوسرے کے سہولت کار ہیں اور ان بڑے بڑے سہولت کاروں کی لندن میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور انہوں نے اپنی اپنی کرپشن کے دفاع کی حکمت عملی بھی وضع کر لی ہے ۔وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہاکہ آف شور کمپنیاں دس دس ہاتھ آگے بک چکیں،ملکی قوانین کے تحت اب لوٹ ما ر کی دولت کو نہیں پکڑا جا سکے گا ،وزیر اعظم علاج کے نام پر یہی سب کچھ کرنے لندن گئے تھے ۔کرپشن اور اقتدار کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بین الاقوامی ایجنسیوں اور تحقیقاتی اداروں کی مدد لی جائے ۔آف شور کمپنیوں کا کھوج وہی بین الاقوامی ادارے لگا سکتے ہیں جو دس دس جگہ پر فروخت ہونے والی کمپنیوں کا سراغ لگانے کا تجربہ اور صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں اور دہشتگرد انکے سیاسی سہولت کار ہیں ،بوقت ضرورت دونوں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے وسائل کو تحفظ دیتے ہیں ،اب سہولت کاروں کے ناموں کا تعین کر کے انکے خلاف آپریشن کیا جائے جب تک قومی خزانے کے یہ لٹیرے اقتدار پر قابض رہیں گے نہ دہشتگردی ختم ہو گی اورنہ امن و ترقی کا خواب پورا ہو گا ۔وزیر اعظم نے علاج کے دوران آف شور کمپنیوں کا مرضی کے مطابق ریکارڈ مرتب کیا اور یہ کمپنیاں اب کئی کئی ہاتھ آگے بک چکی ہیں ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…