کراچی(این این آئی) شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر مصطفی کمال اورپاک سرزمین پارٹی کے 24 اپریل کو ہونیوالے جلسے کے حق میں بینرز اورسائن بورڈز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ سڑکوں پر لگے سائن بورڈز پر پاک سرزمین پارٹی اورمصطفی کمال کے حق میں نعرے درج ہیں، مختلف علاقوں پرپاک سرزمین پارٹی کے حق میں بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔ ان اشتہارون میں بینرز میں لوگوں کو پاک سرزمین پارٹی کے 24 اپریل کو ہنوالے جلسے میں شرکت کرنے اوراسے کامیاب بنانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔