اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ترقیاتی منصوبوں کے نام پرلوٹ مار کس نے کی؟ شہبازشریف کھل کر بول پڑے

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پرلوٹ مار کرکے صوبے کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے ،اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر پیش رفت اورلاہور رنگ روڈسدرن لوپ کے منصوبے کے امور کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزرفتار ترقی کیلئے جدید ذرائع مواصلات بہت ضروری ہیں ۔پنجاب حکومت صوبے بھرمیں ذرائع مواصلات کی بہتری پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبے نہایت شفاف طریقے سے مکمل کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہترین انفراسٹرکچرسے کاروباری اورتجارتی سرگرمیاں بڑھتی ہیں۔پنجاب حکومت صوبے بھر میں سڑکوں ،پلوں اورانڈرپاسز کا جال بچھا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے لاہوررنگ روڈ کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔لاہور رنگ روڈکے ناردرن لوپ کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل کم کرنے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ کا سدرن لوپ کا منصوبہ بھی تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت بروقت اورمعیاری تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہیں ۔لاہور رنگ روڈسدرن لوپ کو بھی اسی پالیسی کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پرلوٹ مار کرکے صوبے کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔ہم نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے اعلی مثالیں قائم کی ہیں۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو ہارٹی کلچر کے ذریعے دیدہ زیب اورخوبصورت بنایا گیا ہے ۔اجلاس میں ناردرن لوپ پر ہربنس پورہ انڈر پاس اورعبداللہ گل انٹرچینج کی تزئین آرائش کی منظوری دی گئی۔کمشنر لاہور ڈویژن نے لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کے امور پر بریفنگ دی۔چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات،قانون،خزانہ،ڈی جی ایل ڈی اے ،چیف انجینئر لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…