لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے حال ہی میں تعینات کیے جانے والے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق جذبہ حب الوطنی کے تحت افغان کرکٹ بورڈ سے ہونے والی 12 لاکھ روپے کی آمدنی کو ٹھکرا کر انتہائی کم تنخواہ پر پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پر رضامندہوئے ہیں ۔
ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز پی سی بی کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات ہونے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق تنخواہ میں بھاری کٹوتی کے بعدافغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملنے والے 12 لاکھ کی بجائے پاکستان کرکٹ بورڈ سے صرف 4 لاکھ روپے تنخواہ وصول کریں گے۔علاوہ ازیں انضمام الحق اپنی تنخواہ میں 8 لاکھ روپے کی کٹوتی کیلئے جذبہ حب الوطنی کے تحت برضا و رغبت تیار ہوئے ۔ انضمام الحق کا کہنا تھاکہ قومی فریضے کے سامنے پیسوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وطن کی خدمت کرتا رہوں گا۔
پی سی بی کی جانب سے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے دیگر امیدواروں محسن حسن خان، اقبال قاسم اور معین خان پر ترجیح دی گئی اور چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا ہے۔انضمام الحق نے بطور کھلاڑی پاکستان کی طرف سے 120 ٹیسٹ اور 398 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں ۔ موجودہ نظام میں کھلاڑیوں کی ٹیم میں سلیکشن کے متعلق کپتان اور کوچ سے اس وقت رائے طلب کی جاتی ہے جب ٹیم فائنل ہوچکی ہوتی ہے مگر انضمام الحق نے پیر کے روز اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیم کی سلیکشن کے دوران کپتان اور کوچ کی رائے طلب کریں گے اور ان کی رائے کو بھی اہمیت دیں گے۔
انضمام الحق نے گزشتہ سال افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد افغان ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دی تھی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق کچھ دنوں کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر بھی تعینات رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے کبھی بھی کسی قسم کا باقاعدہ عہدہ قبول نہیں کیا۔
افغان کر کٹ بور ڈ انضما م الحق کو کتنی تنخواہ دیتا تھا ؟ اب پی سی بی کتنی تنخواہ دے گا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)
-
کیا رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 73 روپے اضافہ ہونے جا رہا ہے؟اوگرا نے بتا دیا
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
کیا پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر پابندی عائد
-
پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں 3ماہ کی توسیع
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے
-
عید الفطر کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی
-
ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف
-
کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ
-
گورنر سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
سری لنکا نے سابق پاکستانی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں



















































