اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کر کٹ شائقین آج اپنا دل تھام لیں کیو نکہ۔۔۔۔

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ کپ کا رنگا رنگ آغاز آج سے فیصل آباد میں شروع ہونے جارہا ہے اور ایونٹ کا پہلا میچ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ایونٹ کے تمام میچز کھیلیں جائیں گے جب کہ افتتاحی میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے ایونٹ کی سیکیورٹی کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں تاہم پی سی بی نے جس طرح کھلاڑیوں کی بولی کے لئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا اسی طرح خاموشی سے پاکستان کپ کا آغاز آج سے فیصل آباد میں ہوگا۔
پنجاب کی جانب سے شعیب ملک اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جنہیں بھرپور بیٹنگ کا ساتھ حاصل ہے لیکن بولنگ کے شعبے میں ان کے پاس کوئی بڑا نام نہیں تاہم بلوچستان کی قیادت کرنے والے اظہرعلی کے پاس بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی شعبوں میں کئی نامور کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں۔
پنجاب ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان شعیب ملک، سلمان بٹ، محمد رضوان، شان مسعود، اسد شفیق، آصف علی، اکبرالرحمان، عامر یامین، سعد نسیم، کاشف بٹ، احسان عادل، حماد بٹ، عدنان غوث، ذوالفقاربابر اور انڈر 19 ٹیم سے سیف بابر شامل ہیں۔
بلوچستان کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، اویس رضا، رمیز راجا جونیئر، بابراعظم، عمراکمل، محمد نواز، شاہد یوسف، محمد انور، سہیل تنویر، جنید خان، بلاول بھٹی، عمر گل، اسامہ میر، سعید اجمل، محمس خان اور انڈر 19 ٹیم سے عمران خان شامل ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…