ممبئی(نیوزڈیسک)دیپا کرماکر انڈیا کی پہلی خاتون جمناسٹ بن گئی ہیں جنھوں نے اولمپکس گیمز کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔دیپا نے 2014 میں گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتا تھا۔ انھوں نے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی اولمپکس کے لیے آرٹسٹک جمناسٹک کے لیے کوالیفائی کیا۔وہ ان پانچ جمناسٹس میں سے ایک ہیں جنھوں نے جمناسٹکس میں پرودونووا کامیابی سے مکمل کیا۔ پرودانووا کو کامیابی سے مکمل کرنا جماسٹکس میں سب سے مشکل سمجھا جاتا ہے۔دیپا کا اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد انڈیا میں سوشل میڈیا پر ان کے لیے مبارک کے پیغامات اور ان کی تعریفیں کی گئیں۔یاد رہے کہ انڈیا میں جمناسٹکس کے لیے سرکاری فنڈ میسر نہیں ہوتے۔ دیپا خود بھی متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ دیپا کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے پہلی بار ننگے پاو¿ں جمناسٹکس میں حصہ لیا اور بڑے سائز کا لباس پہنا تھا جو کسی سے مانگا تھا۔دیپا 52 سالوں میں پہلی انڈین خاتون جمناسٹ ہیں جنہوں نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔انڈیا کے وزیر برائے کھیل نے بھی دیپا کو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں