اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

خیبر پختوانخوا کے ضلع مر دان میں ایکسا ئز آفس میں دھماکہ

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (نیوز ڈیسک ) مردان میں ایکسائز دفتر کے قریب خودکش دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق مردان میں ایکسائز دفتر کے قریب خودکش دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ,دھماکے کی آواز سنتے ہی جائے حادثہ پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے ایکسائز دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی , اسے روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ,دھماکے کی شدت کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کے حوالے سے تحقیق کی جا رہی ہے کہ اس کی مقدار کتنی تھی , زخمی ہونے والوں میں ایکسائز کے اہلکار بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں کوئی خاتون شامل نہیں۔عینی شاہدین کے مطابق پہلے دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور اس کے بعد جب لوگ گھبرا کر بھاگے تو اس کے بعد دھماکہ ہوگیا ڈائریکٹر ریسکیو 1122 حارث حبیب نے بتایا کہ دھماکے کے بعد دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، دھماکہ کمپیوٹر سیکشن کے قریب ہوا جہاں سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق خودکش بمبار ایکسائز آفس کے اندر جانا چاہتا تھا جسے باہر ہی روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے , حملہ آورنے 8 سے 10 کلوباروی مواد کی خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قبل فائرنگ کی بھی آواز سنی گئی , علاقے کو گھیرے میں لے کارروائی کا آغاز کردیا گیا تاہم مال روڈ مردان کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…