جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے500 افراد ڈوب گئے، متعدد ہلاک،41کو بچا لیا گیا

datetime 19  اپریل‬‮  2016 |

یونان(نیوزڈیسک) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 500 افراد سمندر میں ڈوب گئے،متعدد ہلاک ہوگئے ، 41 کو بچالیا گیا جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام کی طرف ہجرت کرنے کی کوشش میں بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں سوار 500 افراد سمندر میں ڈوب گئے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 41 افراد کو بچالیا اور باقی کی تلاش جاری ہے۔حادثے میں بچ جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ کشتی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک دوسری کشتی میں موجود تارکین وطن کو ان کی کشتی میں بٹھایا گیا جس میں پہلے سے ہی 300 کے قریب افراد سوار تھے تاہم گنجائش سے زیادہ افراد کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی۔ ریسکیو حکام نے کشتی میں سوار سیکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب اطالوی وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اب تک لاکھوں افراد یورپین ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں جب کہ اس دوران ہزاروں پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…