ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو نامور فلمساز راج کمار ہیرانی کو تحفے تحائف دینے کا صلہ مل گیا جس کے بعد اب انہیں راجو ہیرانی نے اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم ”کٹی بٹی“کی ناکامی کے بعد ایک بلاک بسٹر فلم کی تلاش میں ہیں جس کے لیے انہوں نے نامور ہدایتکار راج کمار ہیرانی سے پینگیں بڑھانا شروع کی تھیں جبکہ انہوں نے ہدایتکار راجو ہیرانی کے گھر تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا جس کے بعد اب یہ کوششیں رنگ لانا شروع ہوگئی ہیں اورانہوں نے اداکارہ کنگنا کو اپنی فلم میں کردار کی پیشکش کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کو نامور ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فلم میں کام کی پیشکش کی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ فلم میں کامیڈین کا کردار نبھائیں گی جب کہ اداکارہ نے بھی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم فلم کی دیگر کاسٹ اور شوٹنگ کا حتمی اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بالی وووڈ اداکارہ کنگنا اپنی نئی آنے والی فلم”رنگون“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔