راجن پور (نیوز ڈیسک )سیکورٹی اداروں نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران دریا میں عارضی پل برج ہیڈ تعمیر کرکے کچے پر کنٹرول سنبھال لیا ہے اس دوران سیکورٹی اداروں اور چھوٹو گینگ کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے سیکورٹی اداروں اور چھوٹو گینگ میں مذاکرات کے بعد صورتحال واضح ہونا شروع ہوگئی جس کے باعث چھوٹو گینگ نے 10یرغمالی اہلکاروں کو باری باری رہا کردیا جنہیں سیکورٹی اداروں نے تصدیق اور معلومات کیلئے حراست میں لے لیا چھوٹو کے ہمدردوں پولیس کے بعض افسران اہلکاروں اور قبائلی سرداروں میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے کیونکہ چھوٹو زندہ گرفتار ہو ا تو بہت سے برج الٹ جائینگے ۔