اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

چھوٹوگینگ کے ساتھ کون لوگ موجود ہیں،حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے کچہ جمال میں بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سوموار کے روز کورکمانڈر ملتان اشفاق ندیم کی زیر صدارت کچے میں پاک فوج کے کمانڈرز اور آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات کے بعد فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے چھوٹو کے ٹھکانوں کا فضائی جائزہ لیا جس کے بعد بکتر بند کشتیوں کے ذریعے فوج کے کمانڈوز نے چھوٹو کی کمین گاہوں کو گھیرے میں لے کر زبردست شیلنگ اور فائرنگ شروع کر دی ۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب ضلع رحیم یار خان اور راجن پور کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں جبکہ سندھ اور پنجاب بارڈر کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا تھا ۔اطلاعات کے مطابق چھوٹو گینگ نے اس وقت 100 سے زیادہ ڈاکوؤں کے علاوہ بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے فراری بھی بڑی تعداد میں چھوٹو کے ساتھ قیام پذیر ہیں اور ان کے پاس بھاری اسلحہ ،راکٹ لانچرز ،بارود اور انٹی ائیر کرافٹ گنز بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ وہ مغوی 25 پولیس اہلکاروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…