بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

ترکش ائیرلائن نے سعودی خاتون پائیلٹوں کو پرکشش ملازمتوں کی پیش کش کردی

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (نیوز ڈیسک) ترکش ائیرلائنز نے تربیت یافتہ اور طیارے اڑانے کی اہل سعودی خاتون پائیلٹوں کو پْرکشش ملازمتوں کی پیش کش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکش ائیرلائنز کے جنرل مینجر تیمل کوتیل نے انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگر سعودی خاتون پائیلٹوں کو اپنے ملک کی فضائی کمپنیوں میں ملازمت نہیں ملتی ہے تو ان کی کمپنی انھیں بطور کپتان پائیلٹ بھرتی کرنے کو تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں پائیلٹوں کی تعداد کم ہے اور 2020ء تک یہ تعداد بڑھ کر قریبا ایک لاکھ ہوجائے گی۔ان کے بہ قول ہوابازی کے شعبے میں سعودی خواتین گریجوایٹس کے لیے مواقع موجود ہیں۔ نیوز کانفرنس میں ان کے ساتھ ترکی کے فروغ سرمایہ کاری کے ادارے کے مشیر اعلیٰ بھی موجود تھے۔ترک کمپنی کے جنرل مینجر نے کہا کہ کچھ طیارے ایسے ہیں جن کو اڑانے کے لیے جسمانی مضبوطی کی ضرورت نہیں ہوتی اور انھیں اڑانے کے لیے خواتین پائیلٹس زیادہ بہتر رہیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسلم خواتین اور مرد پائیلٹوں کے تقرر کو ترجیح دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…