کراچی(نیوز ڈیسک )ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کٹ کر پاک سرزمین پارٹی کی گود میں گر گئی، ایم کیو ایم کے میمبر صوبائی اسمبلی اشفاق منگی نے مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین میں شمولیت اختیار کرلی۔
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 کراچی 34 سے سال 2013 کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے اشفاق احمد منگی بھی الطاف حسین کا ساتھ چھوڑ کر مصطفیٰ کمال کے کیمپ میں شامل ہوگئے ہیں ۔ پیر کے روز سہہ پہر 4 بجے اشفاق منگی کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم میں کمال ہاؤس پہنچے تو پی ایس پی رہنماؤں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، کمال ہاؤس کے باہر اشفاق منگی کی آمد پر بھنگڑوں کی تھام پر کارکنوں نے رقص بھی کیا۔ اس موقع پر رضا ہارون اور انیس قائم خانی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے یہ چوتھے رکن صوبائی اسمبلی ہیں جنہوں نے پاک سرزمین میں شمولیت اختیار کی ہے، اس سے قبل بلقیس مختار، ڈاکٹر صغیر اور افتخار عالم پہلے ہی متحدہ قومی مومنٹ چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، جس کے بعد سندھ اسمبلی میں چار نشتوں میں کمی کا سامنا ہے۔
مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کا ٹ دی
18
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں