کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے دل کی بھڑاس صحافیوں پر نکال لی۔کہتے ہیں میرے خلاف آپ کو غلط خبریں کون دیتا ہے؟انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کو لایا گیا تو وہاں موجود صحافیوں نے ان سے بات چیت کرنے کی کوشش جس دوران ڈاکٹر عاصم نے دعویٰ کردیا کہ وزیر اعظم اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔قبل ازیںڈاکٹر عاصم ،قادرپٹیل انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔جہاں ان سے قادر پٹیل نے بھی ملاقات کی۔سابق وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے ،ان سمیت تمام بڑے لیڈر پانامہ لیکس سے اپنا نام مٹوانے گئے ہیں۔جس پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس جیل لیکس ہیں؟جس پر ڈاکٹر عاصم نے جواب دیتے ہوئے کہا میرے پاس بہت سی لیکس ہیں۔ڈاکٹرعاصم کا مزید کہنا تھا کہ میں ملک سے بھاگ کر کہیں نہیں جاﺅں گا،اگربھاگنا ہوتا تو کب کا بھاگ گیا ہوتا۔دوسری جانب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی۔جب تک پانامہ کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا ، وزیراعظم واپس نہیں آئیں ۔