اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی طرف سے پاناما لیکس کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے قیام کی تجویز کی مخالفت کردی ہے اور کہاہے کہ پارلیمانی کمیشن کی تجویز موجود ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے نام پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اورتمام اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی ریٹائرڈ جج کی تجویز مسترد کرچکی ہیں۔ پی پی نے پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز دی ہے جس کا مقصد پارلیمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ، کمیٹی کے معاملے پر تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اگر پی ٹی آئی کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنتا ہے تو اس پر بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت درست نہیں ہے اور وہ حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن کی خواہش ہے کہ تحقیقات کے نام پر ایسا ڈرامہ لگایا جائے کہ سب کچھ الجھ کررہ جائے۔ اگر حکومت اپنی مرضی سے کمیشن بنانا چاہتی ہے تو اس کے بعد حالات بہت زیادہ خراب ہوجائیں گے چیف جسٹس کو اگر حکومت کی طرف سے خط لکھا جائے گا تو سپریم کورٹ انکار نہیں کرے گی۔
تمام اپوزیشن جماعتیں جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کا نام مسترد کرچکیں، پارلیمانی کمیشن کی تجویز دی ہے: قمر زمان کائرہ
18
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں