لاہور(نیوزڈیسک)چار مرتبہ کی اولمپکس چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس دو ہزار سولہ میں کوالیفائی نہیں کر پائی تھی جس کے باعث ملک کی نمائندگی برائے نام رہ گئی ہے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اتھلیٹکس اور سوئمنگ سمیت چار کھیلوں میں وائلڈ کارڈ انٹری پر مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کا کہنا کہ ریو اولمپکس دوہزار سولہ میں پاکستان کو چار کھیلوں میں وائلڈ کارڈ انٹری ملنے کا امکان ہے۔ان کھیلون میں اتھلیٹکس، سوئمنگ، شوٹنگ اور مارشل آرٹس شامل ہیں۔ وائلڈ کارڈ انٹری کا حتمی فیصلہ اولمپکس میں شریک دو سو پانچ ممالک کے اتھلیٹس کی لسٹ سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی ٹیم چار بار اولمپکس چیمپئن رہ چکی ہے لیکن ریو اولمپکس میں کوالیفائی نہیں کر پائی تھی۔باکسنگ کوالیفائنگ کے لیے حکومت نے فنڈز جاری نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے پاکستانی باکسرز کوالیفائنگ مقابلوں میں بھی شریک نہیں ہو پائے تھے۔