اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

چیمپئن ٹیم نے دورہ پاکستان سے متعلق اعلان کردیا

datetime 18  اپریل‬‮  2016 |

لا ہور (نیوز ڈیسک )ویسٹ انڈیز نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر رواں سال پاکستان میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔اس بات کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کی ہے۔
شہریا ر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پاکستان میں کھیلے جائیں لیکن ویسٹ انڈیز سکیورٹی خدشات کی بنا پر یہ میچز پاکستان آکر کھیلنے کے لیے تیار نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کو اس سال ستمبر ، اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرنی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کافی عرصے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشاں ہے لیکن اس کی ان کوششوں کو ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے سبب کامیابی حاصل نہیں ہو پا رہی ہے۔گذشتہ ماہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سنہ 2009 میں لاہور ہی میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی بس پر ہونے والے حملے کے بعد منقطع ہوگئی تھی۔کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان مدعو کیا تھا لیکن ابھی تک کوئی بڑی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہوئی ہے۔
پی سی بی اس سال ایک انٹرنیشنل الیون کے دورے کے لیے بھی کوششیں کر رہا ہے لیکن مالی مشکلات اس کی راہ میں حائل ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس سال ہونے والی سیریز کے ٹیسٹ میچوں کو مبصرین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے گھاٹے کا سودا قرار دے رہے ہیں کیونکہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے اپنے کھلاڑیوں سے اختلافات کے سبب ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کئی سینیئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…