جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ہیتھرو ہوائی اڈے کے قریب طیارے اور ’ڈرون‘ کی ٹکر

datetime 18  اپریل‬‮  2016 |

ہیتھرو(نیوزڈیسک)لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل مسا فر طیارہ ایک ڈرون کے ساتھ ٹکرایا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ہیں۔ حکام کے مطا بق جینیوا سے لندن کے آنے والی برٹش ایئر ویز کی اس پرواز میں 132 مسافر اور پانچ عملے کے ارکان سوار تھے۔لینڈنگ کے بعد طیارے کے پائیلٹ نے بتایا کہ شاید ایئر بس اے 320 کے سامنے والے حصے سے کوئی ڈرون ٹکرایا تھا۔ہیتھرو ہوائی اڈے کی ایوی ایشن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔برٹش ائیر ویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہمارے طیارے نے بہ حفاظت لینڈ کر گیا ہے۔ ہمارے اینجینیئرز نے اس کا مکمل جائزہ لیا ہے اور وہ اپنی اگلی پرواز کے لیے تیار ہے۔‘ترجمان نے مزید کہا کہ ’ایئر لائن پولیس کو تحقیقات میں ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹونی ٹائلر نے وارننگ جاری کی تھی کہ ’عام لوگوں کی جانب سے ڈرون کے استعمال سے طیاروں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔‘ٹونی ٹائلر نے مطالبہ کیا تھا کہ ڈرونز اڑانے کے لیے قانون سازی کی جائے اس سے قبل کے کوئی خطرناک حادثہ پیش آجائے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہوائی اڈوں کے قریب ڈرون اڑانا بالکل ناقابل قبول ہے۔ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا انھیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں جیل بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…