پاناماسٹی(نیوزڈیسک) پاناما کے نائب وزیر خزانہ آئیون زرک نے اپنے ایک بیان کی تصحیح کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کی پاکستانی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے نہیں بلکہ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود سے ملاقات ہوئی تھی۔آئیون زرک کا کہناتھا کہ وقار مسعود اجلاس کے دوران برابر والی نشست پر بیٹھے تھے۔قبل ازیں آئیون زرک کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے پاکستانی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ان سے ملاقات کی تھی۔آئیون نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا تھا جب سی این این کے مشہورصحافی رچرڈ کوئسٹ نے پاناما کے وزیر معیشت سے پوچھا کہ آپ کے پاس پاناما پیپر زکے حوالے سے کون کون آیا تھا جس پر آئیون زرک نے جواب دیا تھا کہ کوئی اورنہیں پاکستانی وزیرخزانہ آئے تھے۔جس کے بعدپاکستانی وزارت خزانہ نے اسحاق ڈار کی پانامہ کے نائب وزیر خزانہ آئیون زرک سے ملاقات کی تردید کر دی تھی۔ ترجمان وزارت خزانہ نے کہا تھاکہ وزیر خزانہ کی آئیون زرک سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، کیونکہ وزیر خزانہ ملک سے باہر گئے ہی نہیں۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہا سی این این نے وزیر خزانہ سے متعلق غلط رپورٹنگ کی، معاملے کو سی این این کے سامنے اٹھایا جائے گا۔اب پانامہ کے نائب وزیرخزانہ نے خود ہی اپنے بیان کی وضاحت کی ہے کہ ان سے اسحاق ڈار نے نہیں بلکہ وقار مسعود نے ملاقات کی تھی
اسحاق ڈار سے نہیں پاکستانی سیکرٹری خزانہ سے ملاقات ہوئی تھی:پاناما کے نائب وزیر خزانہ نے وضاحت کردی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں