اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان انگلینڈ سیریز کو دلچسپ بنانے کیلیے پوائنٹس سسٹم کے اطلاق پر غور

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان کو دورہ انگلینڈ میں نئے پوائنٹس سسٹم کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو اس موسم گرما میں سری لنکا اور پاکستانی ٹیم کی میزبانی کرنا ہے، بورڈ نے دونوں ٹیموں سے پوری سیریز کو دلچسپ بنانے کیلیے پوائنٹس سسٹم کے اطلاق پر غور شروع کردیا، اسے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمنز ایشز سیریز میں آزمایا جا چکا ہے، 2013 میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہر ون ڈے یا ٹوئنٹی 20 میچ پر 2 جبکہ ٹیسٹ کامیابی پر 6 پوائنٹس دینے کا اعلان کیا گیا۔ڈرا کی صورت میں دونوں ٹیموں کو2،2 پوائنٹس ملنے تھے، تب آسٹریلوی خواتین نے زیادہ میچز جیتے مگر واحد ٹیسٹ میں کامیابی کی بدولت انگلش ٹیم نے 10۔8 سے سیریز اپنے نام کی۔ اس کے بعد اگلے سیزن میں ٹیسٹ کے پوائنٹس کم کرکے 4 کردیے گئے۔ اب انگلینڈ چاہتا ہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ سیریز میں بھی اسی طرح پوائنٹس دیے جائیں تاہم اس کا انحصاران دونوں ممالک کے بورڈز کے بھی تیار ہونے پر ہے، فی الحال ای سی بی کی جانب ایس ایل سی اور پی سی بی سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔پہلے سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ جائے گی جس میں تین ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا جائے گا، دلچسپ بات یہ ہے کہ پوائنٹس سسٹم کے اطلاق کی صورت میں جو ٹیم ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرے گی،اس سے پوائنٹس کی بنیاد پر کامیابی کیلیے باقی 6 محدود اوورز کے میچز میں صرف ایک اور فتح درکار ہوگی۔اسی طرح پاکستان کو4 ٹیسٹ کھیلنے ہیں،اس میں کلین سوئپ کرنے والی ٹیم کو اگر باقی 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میں کوئی بھی پوائنٹ نہ ملے تب بھی پوائنٹس کی بنیاد پر پلڑا اس کے ہی حق میں بھاری ہوگا۔ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ پوائنٹس کی بنیاد پر تمام فارمیٹس کے مشترکہ فاتح کو کیش ایوارڈ ملے گا یا ٹرافی دی جائے گی



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…