اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 24 اپریل کو پارٹی یوم تاسیس کے حوالہ سے فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں اپنے جلسہ کے حوالہ سے ابتدائی حکمت عملی بنا لی۔ جلسہ گاہ کا نقشہ جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے 24اپریل کو پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالہ سے ایف نائن پارک میں اپنے جلسہ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ اس سلسلہ میں پارٹی نے جلسہ گاہ کا مجوزہ نقشہ جاری کیا ہے جس کے مطابق مرکزی سٹیج اٹھارہ فٹ بلند ہوگا۔ لمبائی 80 فٹ ہو گی۔ سٹیج کے سامنے 15 فٹ کی جگہ خالی رکھی جائے گی۔ جلسہ میں 250 ارکان پارلیمنٹ کے لیے بھی کرسیاں لگائی جائیں گی۔ میڈیا کے لیے الگ نشستیں لگائی جائیں گی۔ خواتین اور عام افراد کا داخلہ ایک ہی گیٹ سے ہو گا۔ ارکان پارلیمنٹ کے داخلے کے لیے الگ راستہ ہو