منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کوئی بھی پاکستانی پانامہ لیکس کی انکوائری کیلئے کسی بھی تحقیقاتی ادارے کو درخواست دے سکتا ہے ‘ پرویز رشید

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیر گڑھ(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت کوئی بھی پاکستانی پانامہ لیکس کی انکوائری کیلئے ایف آئی اے اور نیب سمیت کسی بھی تحقیقاتی ادارے کو درخواست دے سکتا ہے ،عمران خان ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،حکومت کسی کو بھی بلا جواز مسئلے کو بنیاد بنا کر جلا ؤ گھیراؤ کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر گڑھ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چند عناصر ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی ترقی اورخوشحالی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں لیکن باشعور عوام اب کسی کو اس سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔پانامہ لیکس پر عمران خان ایف آئی اے،نیب سمیت اپنے مرضی کے تحقیقاتی ادارے سے انکوائری کرواسکتے ہیں اورحکومت اس کے لئے تیار ہے ۔عمران خان سمیت کسی بھی پاکستانی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ وہ ایک تحریری درخواست دیکر اس معاملہ کی جانچ کرواسکتا ہے ۔ مگر اس بلاجواز مسئلے کو بنیاد بناکر کسی کو بھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کرنے دیں گے ۔عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…