ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

چھوٹو کو مغوی چھوڑنے، ہتھیار ڈالنے کیلئے فائنل وراننگ، 9 سہولت کاروں کی نشاندہی

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور (نیوز ڈیسک) رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، چھوٹو گینگ کو پولیس اہلکاروں کی رہائی اور ہتھیار ڈالنے کے لئے مہلت دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کے مطابق چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 20 ویں روز بھی جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹو گینگ کے خلاف گھیرے کو مزید تنگ کر دیا گیا ہے، اگلے مورچوں پر فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں جب کہ ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے چھوٹو گینگ پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھاری اسلحے کے ساتھ اگلے مورچوں پر موجود ہیں تاہم ان کی پہلی ترجیح مغوی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی ہے۔یرغمالی اہلکار ابھی تک خیریت سے ہیں اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے پلان تیار کر لیا گیا ہے اور بہت جلد آپریشن مکمل کر لیا جائے گا، دوسری جانب ڈاکوؤں کے قبضے میں موجود پولیس اہلکاروں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھوٹو گینگ کو معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی آپریشن شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں 9 ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جو نہ صرف غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے کارندوں کو مختلف قسم کی معاونت فراہم کرتے تھے بلکہ پولیس اور گینگ کے درمیان رابطوں کا بھی کام کرتے تھے۔ ان افراد میں کچھ لوگوں کی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگیاں بھی سامنے ائی ہیں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…