ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ماتحت عدالتوں میں مصالحتی نظام فعال کرنے کا فیصلہ

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) عدالتوں میں مقدمات کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے اور تصفیہ طلب معاملات کے متبادل حل کیلئے ماتحت عدالتوں میں مصالحتی نظام فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، نظام کے تحت ججز فریقین کی باہمی رضا مندی سے ثالث مقرر کریں گے ، ابتدائی طور پر اس نظام کو لاہور کی عدالتوں میں فعال کیا جائے گااور کامیابی کی صورت میں اسے صوبہ بھر کی عدالتوں تک پھیلا دیا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کی خصوصی کاوشوں سے ماتحت عدالتوں میں اے ڈی آر سسٹم جسے مصالحتی نظام کا نام دیا گیا ہے کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس نظام کے تحت ججز فریقین کی باہمی رضا مندی سے ثالث مقرر کریں گے جو انکے تصفیے کو انصاف کے مطابق حل کریں گے اور اسے قانونی حیثیت بھی حاصل ہو گی ۔ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں اس کا آغاز لاہور کی عدالتوں سے کیا جائے گا اور کامیاب ہونے کی صورت میں اسے مرحلہ وار تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس نظام کیلئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کی چار کنال اراضی حاصل کرنے کا منصوبہ بھی ہے اوردیگر معاملات کے لئے ورلڈ بینک نے 15کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کر دئیے ہیں ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…