ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

چھوٹو گینگ پنجاب میں ہے تو بڑو گینگ سندھ میں ملیں گے،حلیم عادل شیخ

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے سندھ میں کاپی کلچر کے بڑھتے ہوئے رحجان نے اس قوم کا مستقبل تباہ کردیاہے ،سندھ پبلک سروس کمیشن نے قوم کے معماروں کے ساتھ تاریخ کا سب سے گھناؤنا مذاق کیااس کی عدالتی انکوائری نہ ہوئی تو سب کچھ اسی طرح چلتا رہے گا۔اس ملک کے معمار میرٹ کی بنیاد پر تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں مگر حکمران اپنے رشتے داروں کو صوبائی محکموں میں آگے لانے کے لیے ہونہار طالب علموں کو جان بوجھ کر فیل کردیتی ہے ۔ اندرون سندھ کو پیپلزپارٹی نے دہشت گردوں کی آماجگاہ بناڈالا ہے چھوٹو گنگ پنجاب میں ہیں تو بڑو گینگ سندھ میں ملینگے ، آئے روزقتل وغارت گری اور اغوابرائے تاوان کی وارداتوں سے نمٹنے کے لیے اندرون سندھ میں بھی آپریشن کرنے کی ضرورت ہے ، حکمرانوں کے کتے بھی لاکھوں روپے ماہانہ میں پلتے ہیں جبک اس قوم کو دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے ،پورے ملک میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت زار ابتر ہے اس پر یہ ہی غریب آدمی بھتہ خوری،راہزنی اورسٹریٹ کرائم سے لٹ رہاہے ،تحریک انصاف دہشت گرد جماعتوں کے خاتمہ کرکے کراچی کی روشنیاں لوٹاچاہتی ہے ،کراچی میں دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔جب جب سیکورٹی اداروں نے اپنا کردار ادا کیا حکمران اس محنت پر پانی پھیرتے رہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے فلاحی تنظیم سیو ایجوکیشن سیو سندھ کے تحت سندھ بھر میں ہونے والے کاپی کلچر کے خلاف کراچی پرس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب میں کیا، مظاہر ے میں اساتذہ ،طلباء اور سول سوسائٹی کے لوگ بڑی تعداد موجود تھے۔ جن میں سینئر صحافی عاجز جمالی ،لیاقت میرانی ،اسحاق سومرو ،عبدالجبارکنبھر،عطامحمدکنبھر،ابراہیم کیریو،رفیق چاکرانی بھی موجود تھے جنھوں نے مظاہرین سے خطاب کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمے لیے قانون نافز کرنے والے اداروں کا ساتھ دیاہے اس وقت پنجاب میں ضرب آہن اور چھوٹو گینگ کا بہت شور ہے اور کہا یہ جارہاہے کہ چھوٹو گینگ کے ساتھ چھپنے کے لیے اندرون سندھ کا رخ کررہے ہیں لہذا ان کاخاتمہ تو بہت ضروری ہے مگر اس طرح کی گفتگو پیپلزپارٹی والے نہ ہی کریں تو اچھا ہے کیونکہ سندھ میں بھی چھوٹو گینگ سے کم حیثیت کے ڈاکو نہیں رہتے بلکہ سندھ میں بیٹھے ڈاکووں کواسمبلی میں بیٹھے لوگوں کی مکمل آشیر باد ہے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت نے ایک دن بھی ملکی ترقی کے لیے عوام سے مشورہ نہیں مانگا ہے ہم ایسا نہیں کرینگے اس ملک کی تمام ترقی میں قوم کے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا۔کیونکہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ملک کو ترقی کے نام پر بہت بے وقوف بنایاگیا ہے مگر عمران خان اپنے دور حکومت میں دل کھول کر عوام کی خدمت کرینگے ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…