ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد مقیم خان کھوسو طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد مقیم خان کھوسو طویل علالت کے بعد کراچی کی اسپتال میں انتقال کر گئے ، تفصیلات کے مطابق: جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد مقیم خان کھوسو طویل علالت کے بعد 66سال کی عمر میں گزشتہ روز کراچی کی اسپتال میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کو آبائی گاؤں قادر پور لایا گیا ۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد مقیم خان کھوسو کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، فریال ٹالپر، اعجاز جکھرانی، نثار احمد کھوڑو، آغا سراج درانی، ممتاز حسین جکھرانی، راجا ریاض اختر، ڈاکٹر اے جی انصاری، ملک الطاف حسین، سید عبداللہ شاہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔دوسری جانب چیمبرس آف کامرس کی جانب سے سردار محمد مقیم خان کھوسو کی وفات پر سوگ کا اعلان کیا گیا اور شہریوں نے سوگ میں اپنا کاروبار بند کردیا، رکن صوبائی اسمبلی کی انتقال پر شہر کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز مکمل بند رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد مقیم خان کھوسو کا پروفائل۔ سردار محمد مقیم خان کھوسو ولد سردار عبدالرزاق خان کھوسو 11آکتوبر 1949ء کو قصبہ دنگ تحصیل شہدادکوٹ میں پیدا ہوئے ان کا آبائی گاؤں قصبہ قادر پور تعلقہ جیکب آباد ہے وہ زمیندار سردار اور سیاسی رہنماء تھے انہوں نے 1983ء میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور 1985میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے پہلی بار ایم پی اے منتخب ہوئے، 1988ء میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اسی سال پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے ۔1995میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جیکب آباد کے صدر منتخب ہوئے 3جولائی 2002ء میں وہ نگراں حکومت میں وزیر زارعت مقرر ہوئے۔جبکہ 2013ء کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سردار محمد مقیم خان کھوسو کے انتقال پر تعزیتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ سردار محمد مقیم خان کھوسو پارٹی کے اہم رکن تھے وہ مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے انہوں نے سردار محمد مقیم خان کھوسو کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…