ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

چھوٹو گینگ،گزشتہ سال اغواءہونیوالوں کو کیسے رہائی ملی؟ناکامی کی اصل وجہ کیا ہے؟ پرویز الٰہی بھی بول پڑے

datetime 17  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس نہیں بلکہ پنجاب حکومت ناکام ہوئی ہے۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ جنگلہ بس اورنج لائن منصوبے پر ہے، اسکولوں میں کتابیں اور اسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں، چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس نہیں بلکہ پنجاب حکومت ناکام ہوئی ہے، صوبے میں امن و امان کی حالت انتہائی خراب ہے۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا کہنا تھا کہ راجن پورنوگو ایریا ہے اورچھوٹو گینگ کے پاس ”را“کا اسلحہ ہے ،گزشتہ سال ای ڈی او ہیلتھ اور پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ تاوان کی ادائیگی کے بعد رہائی ملی تھی، صورت حال کنٹرول کرنے کےلیے بالآخر فوج کو آنا پڑا ہے۔ جب پنجاب میں ان کی حکومت تھی تو ساڑھے 350 پٹرولنگ پوسٹیں بنائی جارہی مگر جیسے ہی ہماری حکومت ختم ہوئی ان پر کام بھی روک دیا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…