اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 24 اپریل کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے خواتین اور مردوں کے لئے ایف نائن پارک میں جلسہ میں شرکت کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ خصوصی پلان تشکیل دے دیا ہے ۔مین سٹیج 80 فٹ چوڑا اور 18 فٹ لمبا ہو گا اور اس کے ساتھ ہی میڈیا کے لئے نشستیں مخصوص کی گئی ہیں جبکہ جلسہ میں شرکت کے لئے پارلیمنٹیرینز کے لئے 250 نشستوں کے ساتھ علیحدہ انٹری پوائنٹ رکھا گیا ہے اور خواتین کے لئے کناتوں سے ڈھانپے ہوئے علیحدہ نشستیں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے علاوہ ازیں ہزاروں کرسیاں لگانے کے لئے وسیع تر گراﺅنڈ میں جگہ بنائی گئی ہے جہاں عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے شرکت کرنے والے کارکنان بیٹھیں گے واضح رہے کہ خواتین پارلیمنٹیریئنز کے لئے علیحدہ انٹری پوائنٹ بنایا گیا ہے اور ہر انٹری پوائنٹ پر سیکورٹی چیک کا پوائنٹ رکھا گیا ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔