ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

چھوٹو گینگ کے سرغنہ کی بہن کا پتہ چل گیا ،بے چاری بھائیوں کے ظلم کا شکار نکلی،فوج سے نہ لڑنے کامشورہ

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صادق آباد(ویب ڈیسک) راجن پور کے علاقہ سون میانی کے قریب کچہ جمالی میں پاکستانی فورسز بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کیخلاف اٹھارہ روز سے مصروف عمل ہیں، گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو کی بہن بھی سامنے آگئیں اوربھائی کے نام پیغام میں کہاکہ فوج سے نہ لڑیں۔ اسی سالہ بیگم بی بی صادق آباد کے نواحی گاﺅں میں مقیم ہیں جہاں پروہ کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ غلام رسول چھوٹو کی بہن کا نام بیگم بی بی ہے اور وہ بیوہ ہیں۔ بیگم بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غلام رسول چھوٹو اور شوبی اس کے بھائی ہیں۔ بیگم بی بی کی شادی محمد بخش سے کچہ شاہ والی میں ہوئی تھی جو کہ بعد میں وفات پا گیا۔ بیوہ ہونے پر غلام رسول چھوٹو کے بھائی شوبی نے اپنی بیوی بہن کو پچیس ہزار روپے کے عوض غلام محمد نامی شخص کے ہاتھوں فروخت کر دیا جس کے بعد بیگم بی بی کا اپنے گھر والوں سے رابطہ نہیں ۔ بیگم بی بی نے بتایا کہ اپنے دوسرے خاوند کی وفات کے بعد میں پندرہ سال سے یہاں پر آباد ہوں۔ میرا غلام رسول چھوٹو سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، پولیس نے متعدد بار مجھے چھوٹو سے تعلق کے الزام میں حراست میں لیا مگر تفتیش کے بعد چھوڑ دیا میں ود اپنے بھائیوں کے ظلم کی ستائی ہوئی ہوں میں نے دربدر کی ٹھوکریں کھا کر اپنے بچے کو پالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی سے متعلق خبروں سےآگاہ ہیں میں اپنے بھائی کو کہتی ہوں کہ پاک فوج اور حکومت سے لڑائی مت کرو۔ بیگم بی بی نے اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…