لاہور(نیوزڈیسک) فلمسٹارمیرا کہتی ہیں کہ میں تواک عام سی لڑکی تھی لیکن شوبزمیں کام کرنے کے جنون نے مجھے خاص بنا دیا۔ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہو کر جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔ اس سفرمیں میری والدہ اورفیملی کی مکمل سپورٹ میرے ساتھ رہی۔ دوسری جانب فلموں کی کامیابی نے میرے پرستاروں کی تعدادمیں بے پناہ اضافہ کیا بلکہ یہ سلسلہ توآج بھی جاری ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت سے یادگارکردارنبھائے بلکہ پاکستانی فلموں پرراج کرنے والے تمام فنکاروں کے ساتھ کام کیا اوراپنے سینئرزسے بہت کچھ سیکھا بھی۔ فنون لطیفہ میں میرے حوالے سے کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آتی رہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ تھا۔ یہ صرف اورصرف میری حریف اداکاراو¿ں کے ” داو¿ پیچ “ تھے جس کا مقصد میری توجہ کومیرے کام سے ہٹانا تھا لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ سازشیں ہوتی رہیں ، مگرمیں ثابت قدمی سے اپنا کام کرتے ہوئے ایک دن بالی وڈ میں جا پہنچی جہاں پر کام کرنے کے لیے میری ساتھی اداکاراو¿ں نے تن، من اوردھن کی بازی لگا دی مگران کی دال نہ گلی۔ نہوں نے بتایاکہ بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ بس ایک اچھا تجربہ تھا۔وہاں کام کرکے مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کہ وہاں ایک فلم کو بنانے کے لیے جہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے، وہیں اس کی پروموشن کے لیے بھی بھاری بجٹ مختص ہوتا ہے۔ جب کہ ہمارے ہاں جدید ٹیکنالوجی تودورکی بات ، فلم کی پروموشن کے لیے بھی کچھ خاص نہیں کیا جاتا تھا لیکن اس کے باوجود ہمارے قابل فلم میکرایسی بلاک بسٹر فلمیں بناتے رہتے تھے جوشائقین کی توجہ کا مرکز بنتی تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے بتایا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران کی ذمے داری حکومت پرعائد ہوتی ہے۔ ہم لوگ بھی اس کے کسی حد تک ذمے دار ہوسکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بہت سی سیاسی جماعتوں کی حکمرانی رہی لیکن کسی نے بھی سنجیدگی اوردلچسپی سے فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے اقدامات نہ کیے۔ حالانکہ کسی بھی ملک کی شناخت اس کی ثقافت اورفنون ہوتے ہیں مگرہمارے ہاں توبڑی ذمے داری کے ساتھ وزارت ثقافت کوہی ختم کردیا گیا ہے۔